7 اشعار

ایک ہم سے تجھے نہیں اخلاص

Ek hum se tujhe nahin ikhlas

ایک ہم سے تجھے نہیں اخلاص

«ایک ہم سے تجھے نہیں اخلاص» محمد رفیع سودا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

ایک ہم سے تجھے نہیں اخلاصگھر بہ گھر تجھ کو ہر کہیں اخلاص

رو سیاہی سوا نہیں حاصلنام سے مت کر اے نگیں اخلاص

دیکھ تجھ زلف و رو کی الفت کوکرتے ہیں آج کفر و دیں اخلاص

زور ہی ہم سے تیں رکھا پیارےواہ وا رحمت آفریں اخلاص

مثل نقش قدم یہ رکھتی ہےتیرے در سے مری جبیں اخلاص

گر تمنا گہر کی ہے تو کرچشم میری سے آستیں اخلاص

آدم اس دام میں پھنسا سوداؔرکھے دانے سے خوشہ چیں اخلاص

— محمد رفیع سودا