8 اشعار

جو گزری مجھ پہ مت اس سے کہو ہوا سو ہوا

Jo guzri mujh pe mat us se kaho hua so hua

جو گزری مجھ پہ مت اس سے کہو ہوا سو ہوا

«جو گزری مجھ پہ مت اس سے کہو ہوا سو ہوا» محمد رفیع سودا کا کلام ہے، جسے کریسنٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب یار نے اٹھا کر زلفوں کے بال باندھے محمد رفیع سودا» میں 1 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 3 سیکنڈ ہے۔

جو گزری مجھ پہ مت اس سے کہو ہوا سو ہوابلا کشان محبت پہ جو ہوا سو ہوا

مبادا ہو کوئی ظالم ترا گریباں گیرمرے لہو کو تو دامن سے دھو ہوا سو ہوا

پہنچ چکا ہے سر زخم دل تلک یاروکوئی سبو کوئی مرہم رکھو ہوا سو ہوا

کہے ہے سن کے مری سرگزشت وہ بے رحمیہ کون ذکر ہے جانے بھی دو ہوا سو ہوا

خدا کے واسطے آ درگزر گنہ سے مرےنہ ہوگا پھر کبھو اے تند خو ہوا سو ہوا

یہ کون حال ہے احوال دل پہ اے آنکھونہ پھوٹ پھوٹ کے اتنا بہو ہوا سو ہوا

نہ کچھ ضرر ہوا شمشیر کا نہ ہاتھوں کامرے ہی سر پہ اے جلاد جو ہوا سو ہوا

دیا اسے دل و دیں اب یہ جان ہے سوداؔپھر آگے دیکھیے جو ہو سو ہو ہوا سو ہوا

— محمد رفیع سودا

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں