7 اشعار

تجھ بن بہت ہی کٹتی ہے اوقات بے طرح

Tujh bin bahut hi katti hai auqat be-tarah

تجھ بن بہت ہی کٹتی ہے اوقات بے طرح

«تجھ بن بہت ہی کٹتی ہے اوقات بے طرح» محمد رفیع سودا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

تجھ بن بہت ہی کٹتی ہے اوقات بے طرحجوں توں کے دن تو گزرے ہے پر رات بے طرح

ہوتی ہے ایک طرح سے ہر کام کی جزااعمال عشق کی ہے مکافات بے طرح

بلبل کر اس چمن میں سمجھ کر ٹک آشیاںصیاد لگ رہا ہے تری گھات بے طرح

پوچھا پیام بر سے جو میں یار کا جوابکہنے لگا خموش کہ ہے بات بے طرح

ملنے نہ دے گا ہم سے تجھے ایک دم رقیبپیچھے لگا پھرے ہے وہ بد ذات بے طرح

کوئی ہی مور ہے تو رہے اس میں شیخ جیداڑھی پڑی ہے شانے کے اب ہاتھ بے طرح

سوداؔ نہ مل کر اپنی تو اب زندگی پہ رحمہے اس جواں کی طرز ملاقات بے طرح

— محمد رفیع سودا