6 اشعار

آ گئی یاد شام ڈھلتے ہی

Aa gai yaad shaam dhalte hi

آ گئی یاد شام ڈھلتے ہی

«آ گئی یاد شام ڈھلتے ہی» منیرنیازی کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تو ہوا بھی سرد کچھ تھی کچھ تو تھا تیراخیال بھی (پروین شاکر)» میں 26 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

آ گئی یاد شام ڈھلتے ہیبجھ گیا دل چراغ جلتے ہی

کھل گئے شہر غم کے دروازےاک ذرا سی ہوا کے چلتے ہی

کون تھا تو کہ پھر نہ دیکھا تجھےمٹ گیا خواب آنکھ ملتے ہی

خوف آتا ہے اپنے ہی گھر سےماہ شب تاب کے نکلتے ہی

تو بھی جیسے بدل سا جاتا ہےعکس دیوار کے بدلتے ہی

خون سا لگ گیا ہے ہاتھوں میںچڑھ گیا زہر گل مسلتے ہی

— منیرنیازی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں