5 اشعار

محفل آرا تھے مگر پھر کم نما ہوتے گئے

Mehfil aara the magar phir kam numa hote gaye

محفل آرا تھے مگر پھر کم نما ہوتے گئے

«محفل آرا تھے مگر پھر کم نما ہوتے گئے» منیرنیازی کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب رو بہ رو ہو تیرے گفتار بھول جاوئے آبرو شاہ مبارک» میں 17 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔ یہ کلام سحرِ بیاں کی محفلوں میں 2 مرتبہ پیش کیا جا چکا ہے۔

محفل آرا تھے مگر پھر کم نما ہوتے گئےدیکھتے ہی دیکھتے ہم کیا سے کیا ہوتے گئے

نا شناسی دہر کی تنہا ہمیں کرتی گئیہوتے ہوتے ہم زمانے سے جدا ہوتے گئے

منتظر جیسے تھے در شہر فراق آثار کےاک ذرا دستک ہوئی در دم میں وا ہوتے گئے

حرف پردہ پوش تھے اظہار دل کے باب میںحرف جتنے شہر میں تھے حرف لا ہوتے گئے

وقت کس تیزی سے گزرا روزمرہ میں منیرؔآج کل ہوتا گیا اور دن ہوا ہوتے گئے

— منیرنیازی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں