5 اشعار

غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیں

Gham ki barish ne bhi tere naqsh ko dhoya nahin

غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیں

«غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیں» منیرنیازی کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تو ہوا بھی سرد کچھ تھی کچھ تو تھا تیراخیال بھی (پروین شاکر)» میں 26 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیںتو نے مجھ کو کھو دیا میں نے تجھے کھویا نہیں

نیند کا ہلکا گلابی سا خمار آنکھوں میں تھایوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں

ہر طرف دیوار و در اور ان میں آنکھوں کے ہجومکہہ سکے جو دل کی حالت وہ لب گویا نہیں

جرم آدم نے کیا اور نسل آدم کو سزاکاٹتا ہوں زندگی بھر میں نے جو بویا نہیں

جانتا ہوں ایک ایسے شخص کو میں بھی منیرؔغم سے پتھر ہو گیا لیکن کبھی رویا نہیں

— منیرنیازی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں