6 اشعار

اشک رواں کی نہر ہے اور ہم ہیں دوستو

Ashk-e-rawaan ki nehar hai aur hum hain dosto

اشک رواں کی نہر ہے اور ہم ہیں دوستو

«اشک رواں کی نہر ہے اور ہم ہیں دوستو» منیرنیازی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تو ہوا بھی سرد کچھ تھی کچھ تو تھا تیراخیال بھی (پروین شاکر)» میں 26 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

اشک رواں کی نہر ہے اور ہم ہیں دوستواس بے وفا کا شہر ہے اور ہم ہیں دوستو

یہ اجنبی سی منزلیں اور رفتگاں کی یادتنہائیوں کا زہر ہے اور ہم ہیں دوستو

لائی ہے اب اڑا کے گئے موسموں کی باسبرکھا کی رت کا قہر ہے اور ہم ہیں دوستو

پھرتے ہیں مثل موج ہوا شہر شہر میںآوارگی کی لہر ہے اور ہم ہیں دوستو

شام الم ڈھلی تو چلی درد کی ہواراتوں کی پچھلا پہر ہے اور ہم ہیں دوستو

آنکھوں میں اڑ رہی ہے لٹی محفلوں کی دھولعبرت سرائے دہر ہے اور ہم ہیں دوستو

— منیرنیازی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں