7 اشعار

کوئی حد نہیں ہے کمال کی

Koi had nahin hai kamaal ki

کوئی حد نہیں ہے کمال کی

«کوئی حد نہیں ہے کمال کی» منیرنیازی کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تو ہوا بھی سرد کچھ تھی کچھ تو تھا تیراخیال بھی (پروین شاکر)» میں 26 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

کوئی حد نہیں ہے کمال کیکوئی حد نہیں ہے جمال کی

وہی قرب و دور کی منزلیںوہی شام خواب و خیال کی

نہ مجھے ہی اس کا پتہ کوئینہ اسے خبر مرے حال کی

یہ جواب میری صدا کا ہےکہ صدا ہے اس کے سوال کی

یہ نماز عصر کا وقت ہےیہ گھڑی ہے دن کے زوال کی

وہ قیامتیں جو گزر گئیںتھیں امانتیں کئی سال کی

ہے منیرؔ تیری نگاہ میںکوئی بات گہرے ملال کی

— منیرنیازی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں