5 اشعار

میری ساری زندگی کو بے ثمر اس نے کیا

Meri saari zindagi ko be-samar us ne kiya

میری ساری زندگی کو بے ثمر اس نے کیا

«میری ساری زندگی کو بے ثمر اس نے کیا» منیرنیازی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تو ہوا بھی سرد کچھ تھی کچھ تو تھا تیراخیال بھی (پروین شاکر)» میں 26 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 2 منٹ 54 سیکنڈ ہے۔

میری ساری زندگی کو بے ثمر اس نے کیاعمر میری تھی مگر اس کو بسر اس نے کیا

میں بہت کمزور تھا اس ملک میں ہجرت کے بعدپر مجھے اس ملک میں کمزور تر اس نے کیا

راہبر میرا بنا گمراہ کرنے کے لیےمجھ کو سیدھے راستے سے در بہ در اس نے کیا

شہر میں وہ معتبر میری گواہی سے ہواپھر مجھے اس شہر میں نا معتبر اس نے کیا

شہر کو برباد کر کے رکھ دیا اس نے منیرؔشہر پر یہ ظلم میرے نام پر اس نے کیا

— منیرنیازی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں