5 اشعار

اگر تم دل ہمارا لے کے پچھتائے تو رہنے دو

Agar tum dil hamara le ke pachhtaye to rehne do

اگر تم دل ہمارا لے کے پچھتائے تو رہنے دو

«اگر تم دل ہمارا لے کے پچھتائے تو رہنے دو» مضطر خیرآبادی کا کلام ہے، جسے پرشانت نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جو بگڑ گیاوہ نصیب ہوں جو اجڑگیا وہ دیارہوں مضطر خیرآبادی» میں 1 مئی 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

اگر تم دل ہمارا لے کے پچھتائے تو رہنے دونہ کام آئے تو واپس دو جو کام آئے تو رہنے دو

مرا رہنا تمہارے در پہ لوگوں کو کھٹکتا ہےاگر کہہ دو تو اٹھ جاؤں جو رحم آئے تو رہنے دو

کہیں ایسا نہ کرنا وصل کا وعدہ تو کرتے ہوکہ تم کو پھر کوئی کچھ اور سمجھائے تو رہنے دو

دل اپنا بیچتا ہوں واجبی دام اس کے دو بوسےجو قیمت دو تو لو قیمت نہ دی جائے تو رہنے دو

دل مضطرؔ کی بیتابی سے دم الجھے تو واپس دواگر مرضی بھی ہو اور دل نہ گھبرائے تو رہنے دو

— مضطر خیرآبادی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں