6 اشعار

علاج درد دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتا

Ilaj-e-dard-e-dil tum se maseeha ho nahin sakta

علاج درد دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتا

«علاج درد دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتا» مضطر خیرآبادی کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جو بگڑ گیاوہ نصیب ہوں جو اجڑگیا وہ دیارہوں مضطر خیرآبادی» میں 1 مئی 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

علاج درد دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتاتم اچھا کر نہیں سکتے میں اچھا ہو نہیں سکتا

عدو کو چھوڑ دو پھر جان بھی مانگو تو حاضر ہےتم ایسا کر نہیں سکتے تو ایسا ہو نہیں سکتا

ابھی مرتے ہیں ہم جینے کا طعنہ پھر نہ دینا تمیہ طعنہ ان کو دینا جن سے ایسا ہو نہیں سکتا

تمہیں چاہوں تمہارے چاہنے والوں کو بھی چاہوںمرا دل پھیر دو مجھ سے یہ جھگڑا ہو نہیں سکتا

دم آخر مری بالیں پہ مجمع ہے حسینوں کافرشتہ موت کا پھر آئے پردا ہو نہیں سکتا

نہ برتو ان سے اپنائیت کے تم برتاؤ اے مضطرؔپرایا مال ان باتوں سے اپنا ہو نہیں سکتا

— مضطر خیرآبادی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں