6 اشعار

اپنے عہد وفا کو بھول گئے

Apne ahd-e-wafa ko bhool gaye

اپنے عہد وفا کو بھول گئے

«اپنے عہد وفا کو بھول گئے» مضطر خیرآبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

اپنے عہد وفا کو بھول گئےتم تو بالکل خدا کو بھول گئے

کچھ نہ پوچھ انتہائے‌ رنج فراقدرد پا کر دوا کو بھول گئے

ہم نے یاد بتاں میں دم توڑامرتے مرتے خدا کو بھول گئے

ان کی باتوں کو یاد کرتا ہوںجو مری التجا کو بھول گئے

درمیانی تعلقات نہ پوچھابتدا انتہا کو بھول گئے

ان سے دو دن بھی چاہ نبھ نہ سکیمضطرؔ بے نوا کو بھول گئے

— مضطر خیرآبادی