7 اشعار

اتنے اچھے ہو کہ بس توبہ بھلی

Itne achhe ho ke bas tauba bhali

اتنے اچھے ہو کہ بس توبہ بھلی

«اتنے اچھے ہو کہ بس توبہ بھلی» مضطر خیرآبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 11 سیکنڈ ہے۔

اتنے اچھے ہو کہ بس توبہ بھلیتم تو ایسے ہو کہ بس توبہ بھلی

رسم عشق غیر اور میں یہ بھی خوبایسی کہتے ہو کہ بس توبہ بھلی

میری مے نوشی پہ ساقی کہہ اٹھااتنی پیتے ہو کہ بس توبہ بھلی

وقت آخر اور یہ قول وفادم وہ دیتے ہو کہ بس توبہ بھلی

غیر کی بات اپنے اوپر لے گئےایسی سمجھے ہو کہ بس توبہ بھلی

میں بھی ایسا ہوں کہ خالق کی پناہتم بھی ایسے ہو کہ بس توبہ بھلی

کہتے ہیں مضطرؔ وہ مجھ کو دیکھ کریوں تڑپتے ہو کہ بس توبہ بھلی

— مضطر خیرآبادی