9 اشعار

جفا سے وفا مسترد ہو گئی

Jafa se wafa mustarad ho gai

جفا سے وفا مسترد ہو گئی

«جفا سے وفا مسترد ہو گئی» مضطر خیرآبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 57 سیکنڈ ہے۔

جفا سے وفا مسترد ہو گئییہاں ہم بھی قائل ہیں حد ہو گئی

نگاہوں میں پھرتی ہے آٹھوں پہرقیامت بھی ظالم کا قد ہو گئی

ازل میں جو اک لاگ تجھ سے ہوئیوہ آخر کو داغ ابد ہو گئی

مری انتہائے وفا کچھ نہ پوچھجفا دیکھ جو لا تعد ہو گئی

مکرتے ہو اللہ کے سامنےاب ایسا بھی کیا جھوٹ حد ہو گئی

تعلق جو پلٹا تو جھگڑا بنامحبت جو بدلی تو کد ہو گئی

وہ آنکھوں کی حد نظر کب بنےنظر خود وہاں جا کے حد ہو گئی

جفا سے انہوں نے دیا دل پہ داغمکمل وفا کی سند ہو گئی

قیامت میں مضطرؔ کسی سے ملےکہاں جا کے گھیرا ہے حد ہو گئی

— مضطر خیرآبادی