7 اشعار

جدائی مجھ کو مارے ڈالتی ہے

Judai mujh ko mare daalti hai

جدائی مجھ کو مارے ڈالتی ہے

«جدائی مجھ کو مارے ڈالتی ہے» مضطر خیرآبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

جدائی مجھ کو مارے ڈالتی ہےدہائی مجھ کو مارے ڈالتی ہے

تمہارے عشق میں دنیا ہے دشمنخدائی مجھ کو مارے ڈالتی ہے

حسینوں کی گلی ہے اور میں ہوںگدائی مجھ کو مارے ڈالتی ہے

تری جلاد آنکھوں کی ستم گرصفائی مجھ کو مارے ڈالتی ہے

اسیری میں مزا تھا فصل گل کارہائی مجھ کو مارے ڈالتی ہے

خفا ہیں وہ دعاؤں کے اثر پررسائی مجھ کو مارے ڈالتی ہے

کیے دیتا ہے قاتل ذبح مضطرؔکلائی مجھ کو مارے ڈالتی ہے

— مضطر خیرآبادی