5 اشعار

میرے ارماں وہ سدھارے یوں کے یونہیں رہ گئے

Mere armaan woh sidhare yoon ke yoonheen reh gaye

میرے ارماں وہ سدھارے یوں کے یونہیں رہ گئے

«میرے ارماں وہ سدھارے یوں کے یونہیں رہ گئے» مضطر خیرآبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

میرے ارماں وہ سدھارے یوں کے یونہیں رہ گئےحوصلے سارے کے سارے یوں کے یونہیں رہ گئے

جو دعا مانگی وہ پھر واپس نہ آئی ہجر میںہاتھ ہم اپنے پسارے یوں کے یونہیں رہ گئے

جان لینے کا تو وعدہ آج پورا ہو گیااور سب وعدے تمہارے یوں کے یونہیں رہ گئے

وقت زینت سن کے وہ میری پریشانی کا حالاپنے گیسو بے سنوارے یوں کے یونہیں رہ گئے

دے کے دل ان کو نہ دیکھا اور کو مضطرؔ کبھیسب حسیں جوبن ابھارے یوں کے یونہیں رہ گئے

— مضطر خیرآبادی