6 اشعار

تیری رنگت بہار سے نکلی

Teri rangat bahaar se nikli

تیری رنگت بہار سے نکلی

«تیری رنگت بہار سے نکلی» مضطر خیرآبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

تیری رنگت بہار سے نکلیپھوٹ کر لالہ زار سے نکلی

دل جو دھویا تو تو نظر آیاکیا ہی صورت غبار سے نکلی

چھیڑ کر آزما لیا ہم نےتیری آواز تار سے نکلی

روح میری ترے تجسس میںجسم نا پائیدار سے نکلی

مفت برباد ہے مری حسرتکیوں دل بے قرار سے نکلی

بہر تعظیم حشر برپا ہےکس کی میت مزار سے نکلی

— مضطر خیرآبادی