6 اشعار

اچھا عشق

Achha ishq

اچھے عشق کے لیےبہت کچھ درکار ہے

عشق کے علاوہ بھی بہت کچھاور جن کے پاس عشق ہوتا ہے

بہت کچھ نہیں ہوتا ان کے پاسبرے لوگوں کے پاس

وہ سب کچھ ہوتا ہےجس سے پیدا کیا جا سکے

اچھے اور سچے عشق کاکبھی نہ ٹوٹنے والا بھرم

اچھا عشقاچھے لوگوں کے بس کی بات نہیں

— نعمان شوق