6 اشعار

فریزر میں رکھی شام

Freezer mein rakhi shaam

تم نےمیری روح کو

اک کالے تابوت میں رکھ کرکیلیں ٹھونکیں

جسم کو لیکن چھوڑ دیاگھنی رات کے جنگل میں سو جانے کو

اور میں تن کے ٹکڑے کر کےلفظوں کے صندوق میں بھر کر

بیتے دنوں کے فریزر میں رکھ آیا ہوںجب تم اپنی گزری شاموں کے پٹ کھولوگی

ڈر جاؤگی

— نعمان شوق