5 اشعار

ایسے ملے نصیب سے سارے خدا کہ بس

Aise mile naseeb se saare Khuda ke bas

ایسے ملے نصیب سے سارے خدا کہ بسمیں بندگی کے زعم میں چلا اٹھا کہ بس

اک کھیل نے ہمارا مقدر بدل دیاوہ تو ہمیں پکار کر ایسا چھپا کہ بس

پہلے تو اک نشے کو کیا سر پہ خود سوارپھر یوں کسی خیال سے جی ہٹ گیا کہ بس

جنت ملے گی اس نے کہا مومنین کوجلتے ہوئے مکان سے آئی صدا کہ بس

نغمہ سمجھ کے شور سے محظوظ ہوتی بھیڑانبوہ بیکراں میں کوئی چیختا کہ بس

— نعمان شوق