7 اشعار

خدا معاف کرے زندگی بناتے ہیں

Khuda maaf kare zindagi banate hain

خدا معاف کرے زندگی بناتے ہیںمرے گناہ مجھے آدمی بناتے ہیں

ہوس ہے سارے جہانوں پہ حکمرانی کیوہ صرف چاند نہیں رات بھی بناتے ہیں

مرے لیے تو مقدس ہیں وہ صحیفے بھیجو روشنی کے لیے روشنی بناتے ہیں

نہ اس ہجوم میں رکھو مجھے خدا کے لیےجو شعر کہتے نہیں شاعری بناتے ہیں

تباہ کر تو دوں ظاہر پرست دنیا کویہ آئینے بھی مرے لوگ ہی بناتے ہیں

میں آسمان بناتا ہوں میری بات کرویہاں تو چاند ستارے سبھی بناتے ہیں

میں شکریہ ادا کرتا ہوں سب رقیبوں کایہی اندھیرے مجھے روشنی بناتے ہیں

— نعمان شوق