6 اشعار

اپنے تیور سے جو کر دیتا ہے سب کو لا کلام

Apne tevar se jo kar deta hai sab ko la kalaam

اپنے تیور سے جو کر دیتا ہے سب کو لا کلاماس کی خدمت میں کروں گا پیش آج اپنا کلام

شہر میں کوئی مجھے پہچان ہی پاتا نہیںاور صحرا میں کسی سے میں نہیں کرتا کلام

میری خاموشی کی محفل میں کوئی تو داد دےہے کوئی میرے سوا جو کہہ سکے ایسا کلام

ہم برے لوگوں کی صحبت نے کیا اس کو خرابوہ بھی تنہائی میں دہراتا رہا اپنا کلام

مختلف انداز کی شادی ہے یہ باراتیوپھول سی زندہ زمیں اور زہر سا سچا کلام

سارے جذبوں کے دکاںداروں کی جیبیں بھر گئیںبک گیا بازار میں جتنا بھی تھا سستا کلام

— نعمان شوق