7 اشعار

اپنی خاطر اے خدا یے کام کر

Apni khatir ae Khuda ye kaam kar

اپنی خاطر اے خدا یے کام کرایک دن دنیا کو بھول آرام کر

یاد ہے مجنوں میاں میرا کہاعشق فرما دشت میں جا نام کر

خوش رہو کہتے ہیں جو پہچان انہیںدشمنوں کی سازشیں ناکام کر

ایک روز اس نے قریب آ کر کہاروشنی دے لمس کی گلفام کر

کیا لکھا ہے ان کتابوں میں نہ دیکھعشق سچا ہے تو اپنا کام کر

سو جتن کر کے اسے رازی کیاجس طرح بھی ہو مجھے بدنام کر

خط میں خوشبوئے ہوس تھی کیا کہاایسا ہے تو خط کا مضموں عام کر

— نعمان شوق