7 اشعار

بتاؤں کیسے کہ سچ بولنا ضروری ہے

Bataun kaise ke sach bolna zaroori hai

بتاؤں کیسے کہ سچ بولنا ضروری ہےتعلقات میں یہ تجربہ ضروری ہے

نظر ہٹا بھی تو سکتی ہے کم نظر دنیاوہیں ہے بھیڑ جہاں تخلیہ ضروری ہے

ترے بغیر کوئی اور عشق ہو کیسےکہ مشرکوں کے لیے بھی خدا ضروری ہے

نہیں تو شہر یہ سو جائے گا سدا کے لیےمجھے خبر ہے مرا بولنا ضروری ہے

کسی کو ہوتا نہیں یوں محبتوں کا یقیںچراغ بجھ کے بتائے ہوا ضروری ہے

میں خود کو بھولتا جاتا ہوں اور ایسے میںترا پکارتے رہنا بڑا ضروری ہے

وہ میری روح کی آواز سن رہا ہوگابدن رہے نہ رہے رابطہ ضروری ہے

— نعمان شوق