5 اشعار

بہتے رہنا ایک بہانہ ہوتا ہے

Behte rehna ek bahana hota hai

بہتے رہنا ایک بہانہ ہوتا ہےدریا کو ساگر تک جانا ہوتا ہے

عمر مقرر ہوتی ہے ہر رشتے کیمجبوراً بھی ہاتھ چھڑانا ہوتا ہے

دنیا کی ساری اچھی تصویروں میںاک چہرہ جانا پہچانا ہوتا ہے

کچے رنگوں والی تتلی کیا جانےبارش میں بھی ساتھ نبھانا ہوتا ہے

سب سے گہری ہوتی ہے لفظوں کی چوٹلہجے کا ہر وار بچانا ہوتا ہے

— نعمان شوق