4 اشعار

بھڑکتی آگ ابلتا دھواں بنانے کا

Bhadakti aag ubalta dhuan banane ka

بھڑکتی آگ ابلتا دھواں بنانے کامقابلہ ہے یہ آتش فشاں بنانے کا

زمیں کی شکل ہی تو نے بگاڑ کر رکھ دیجنون چھوڑ اسے آسماں بنانے کا

جدائی طے ہے تو کیوں ٹالتے رہا جائےیہ اختتام ہے اب درمیاں بنانے کا

ہوا سے دھوپ سے سب سے شکایتیں ہیں ہمیںمگر سلیقہ نہ آیا مکاں بنانے کا

— نعمان شوق