7 اشعار

دیکھتے رہیے دور جاتے ہوئے

Dekhte rahiye door jaate hue

دیکھتے رہیے دور جاتے ہوئےیہی ہونا تھا آزماتے ہوئے

جانے ہو کون کیسی حالت میںکانپتا ہوں دیا جلاتے ہوئے

ایک دن راکھ ہو گئے دونوںآگ کو آگ سے بجھاتے ہوئے

مر کے زندہ بچے ہو کتنی باریاد رکھنا تھا چوٹ کھاتے ہوئے

وہ جو پہلا چراغ تھا گھر کابجھ گیا روشنی بناتے ہوئے

عمر کی ریل تھی رکی ہی نہیںسب ہوئے دور پاس آتے ہوئے

میں ستارہ بنا نہ تم ہوئے خاکڈر تھا کیسا گلے لگاتے ہوئے

— نعمان شوق