5 اشعار

تم اپنا پہلا قدم تو بڑھاؤ بسم اللہ

Tum apna pehla qadam to baDhao Bismillah

تم اپنا پہلا قدم تو بڑھاؤ بسم اللہخدا سنبھالنے والا ہے جاؤ بسم اللہ

وہ کیا تھا جس میں محبت کی جیت ہوتی تھیسناؤ پھر وہی قصہ سناؤ بسم اللہ

اگر یہ جنگ ہے تو مجھ سے ہار جاؤ گےاگر یہ عشق ہے تو پاس آؤ بسم اللہ

مرے نصیب میں لکھ ہی دیا ہے زہر کا جامتو اے زمیں کے خداؤ بڑھاؤ بسم اللہ

تمہیں پسند نہیں یہ جہاں تو چھوڑو اسےبناؤ اک نئی دنیا بناؤ بسم اللہ

— نعمان شوق