7 اشعار

دنیا ہے اہل عشق کو سب سے بری جگہ

Duniya hai ahl-e-ishq ko sab se buri jagah

دنیا ہے اہل عشق کو سب سے بری جگہڈھونڈھیں خدا کے واسطے کوئی نئی جگہ

تھا اک حسیں گناہ اسی کی سزا کے طورآباد کی گئی ہے یہ بے کار سی جگہ

کیا کہہ کے اس نے دل سے نکالا ہے ہائے ہائےاب کیا تمام عمر رہو گے اسی جگہ

ماحولیات کا یہ توازن ہے کل مذاقانساں کہیں کہیں ہیں درندے سبھی جگہ

چپ چاپ یوں ہی نار ہوس میں پڑے رہوہوگی نہ اس بہشت سے اچھی کوئی جگہ

اب میرے اعتکاف پہ وہ بھی ہیں معترضآ جا چکے ہیں خود جو ہر اچھی بری جگہ

اک دوسرے سے دل تو ہمارے بھرے نہیںدنیا نے اب بھی گھیر رکھی ہے بڑی جگہ

— نعمان شوق