5 اشعار

گیا بے کار آخر یہ برس بھی

Gaya bekaar akhir ye baras bhi

گیا بے کار آخر یہ برس بھیمحبت بھی ادھوری ہے ہوس بھی

اسے بس سوچنا اور لکھتے رہنایہیں تک ہے ہماری دسترس بھی

بڑا دعویٰ ہے تجھ کو دلبری کاگرجنے والے آ اک دن برس بھی

درندوں کے پرندوں کے مزے ہیںکبھی انساں پہ آئے گا ترس بھی

اسے اک بار بس اک بار مل لوتو کم پڑ جائیں دل دو چار دس بھی

— نعمان شوق