6 اشعار

جلسہ نہیں جلوس نہیں شاعری نہیں

Jalsa nahin juloos nahin shaayari nahin

جلسہ نہیں جلوس نہیں شاعری نہیںحالت ہماری پھر بھی کسی سے چھپی نہیں

پیغام سے علاج نہ کر آ کے نبض دیکھسانسیں ملی ہوئی ہیں مگر زندگی نہیں

بولا بگڑ کے وہ مرے اصرار وصل پرمیں نے کہا نہیں تو سمجھ واقعی نہیں

کل رات وہ یقین دلا ہی گیا مجھےاس زندگی کے بعد کوئی زندگی نہیں

دنیا کے سب خداؤں کا جم غفیر تھابندے کی ایک عرض کسی نے سنی نہیں

خود ہی کہا کرو مری تعریف شعر میںخود ہی کہا کہ یہ تو کوئی شاعری نہیں

— نعمان شوق