5 اشعار

کہیں سے ڈھونڈھ کر تو لاؤ مجھ کو

Kahin se Dhoondh kar to lao mujh ko

کہیں سے ڈھونڈھ کر تو لاؤ مجھ کواگر پھر ہو سکے مل جاؤ مجھ کو

محبت جلد بازی دیکھ لی ناسمجھ کر سوچ کر ٹھکراؤ مجھ کو

تمہیں تو سب فرشتے جانتے ہیںمری جنت کبھی دکھلاؤ مجھ کو

برائے شعر ہی کہہ دو کوئی شعرمذاقاً ہی کبھی مل جاؤ مجھ کو

سوائے تم جہاں کوئی نہیں ہوکسی ایسی جگہ چھوڑ آؤ مجھ کو

— نعمان شوق