6 اشعار

کون اس کو چاہتا میری طرح

Kaun us ko chahta meri tarah

کون اس کو چاہتا میری طرحوہ بھی تنہا ہو گیا میری طرح

کہہ دیا کس نے خدا ملتا نہیںڈھونڈیئے اس کا پتہ میری طرح

ٹوٹنا ہی تھا تعلق ایک دنہو بہ ہو وہ شخص تھا میری طرح

اس طرف جانے لگے سب راستےشہر دیوانہ ہوا میری طرح

مفت میں کیوں کیجیئے نیندیں خرابہاں اگر وہ جاگتا میری طرح

مل گیا سارا تکبر خاک میںمٹ گیا میرا لکھا میری طرح

— نعمان شوق