6 اشعار

پوچھتا ہے مجھ سے کیا ہو جاؤں میں

Poochhta hai mujh se kya ho jaun main

پوچھتا ہے مجھ سے کیا ہو جاؤں میںیہ اشارہ ہے فنا ہو جاؤں میں

ایک رکعت کی نہیں کوئی نمازتو عطا ہو تو ادا ہو جاؤں میں

امتحاں لے لوں میں سازندوں کا کیاگاتے گاتے بے سرا ہو جاؤں میں

تو کسی کا ہے مگر ہے تو وہیکیا پتہ پھر مبتلا ہو جاؤں میں

اس کی پہلی ہی نظر ہے کیمیادیکھ لے تو دوسرا ہو جاؤں میں

سوچ لو اچھی طرح ایسا نہ ہوانتقاماً باوفا ہو جاؤں میں

— نعمان شوق