6 اشعار

کیوں بھلا آدھا ادھورا عشق کیجے

Kyun bhala aadha adhura ishq kijiye

کیوں بھلا آدھا ادھورا عشق کیجےشعر کہیے عشق پر یا عشق کیجے

جو لکھا ہے جو پڑھا ہے جو کیا ہےسب بھلا دے گی یہ دنیا عشق کیجے

ہے سوائے عشق خود مختار کوئیعشق کے دم سے ہے دنیا عشق کیجے

آپ لا ثانی ہیں لا فانی بھی ہیں کیاروئیے مت ایک سچا عشق کیجے

یہ زمانے کا گلہ کیوں اور کب تککچھ نہیں ہے یہ زمانہ عشق کیجے

میرے مرشد نے کہا پھر مسکرا کراور کھل اٹھے گا چہرہ عشق کیجے

— نعمان شوق