6 اشعار

میں نے بھی اپنے دھیان میں اپنا سفر کیا

Maine bhi apne dhyan mein apna safar kiya

میں نے بھی اپنے دھیان میں اپنا سفر کیااس نے بھی راستے کو ذرا مختصر کیا

پوچھو کہ اس کے ذہن میں نقشہ بھی ہے کوئیجس نے بھرے جہان کو زیر و زبر کیا

سب فاصلے مری ہی خطا تھے مجھے قبوللیکن تری صدا نے بھی کتنا سفر کیا

اک روز بڑھ کے چوم لیے میں نے اس کے ہونٹاپنے تمام زہر کو یوں بے اثر کیا

وہ ورد کر رہا تھا کسی اور نام کاتعویذ نے مریض پہ الٹا اثر کیا

مجھ کو تھی ناپسند اسے شاعری پسندتھک ہار کے یہ عیب بھی آخر ہنر کیا

— نعمان شوق