5 اشعار

مسجدوں میں قتل ہونے کی روایت ہے یہاں

Masjidoon mein qatl hone ki rivayat hai yahan

مسجدوں میں قتل ہونے کی روایت ہے یہاںاور جسے بھی دیکھیے وہ باجماعت ہے یہاں

ان کے سر میں سر ملا کر چیختی خلقت تمامدیکھیے اک جھوٹ میں بھی کتنی طاقت ہے یہاں

اور اس دعوے کی ہم تردید کر سکتے نہیںلوگ کہتے ہیں محبت ہی محبت ہے یہاں

فیصلہ یہ بھی عدالت کو ہی کرنے دیجئےآپ کو انصاف کی کتنی ضرورت ہے یہاں

ہم یہ جنگل چھوڑنے والے نہیں سن لیجئےبھیڑیوں میں اب بھی تھوڑی آدمیت ہے یہاں

— نعمان شوق