5 اشعار

نام سے اس کے پکاروں خود کو

Naam se us ke pukaron khud ko

نام سے اس کے پکاروں خود کوآج حیران ہی کر دوں خود کو

دست بردار ہوا وہ مجھ سےاب میں جس طرح لٹاؤں خود کو

میرے حصے میں مرا کچھ بھی نہیںاس سے مل جاؤں تو پاؤں خود کو

نام ہی لے لے تمہارا کوئیدونوں ہاتھوں سے لٹاؤں خود کو

بن چکا جتنا مجھے بننا تھاچھین کر چاک سے پھینکوں خود کو

— نعمان شوق