7 اشعار

قریب آنے لگے ہیں دور کے دن

Qareeb aane lage hain duur ke din

قریب آنے لگے ہیں دور کے دنوہی جی ہاں ہمیں منظور کے دن

غلط اوقات میں نازل ہوئے ہمفرشتوں کی ہیں راتیں حور کے دن

زبانیں کاٹ کر سمجھایا اس نےیہ ہیں سلطانیٔ جمہور کے دن

وہ اٹھتے کیوں نہیں سجدے میں ہیں جوگئے کیا سرمد و منصور کے دن

مکمل چھوٹ ہے نشتر زنی کیمبارک ہوں نئے ناسور کے دن

اکڑتے تھے بہت لو آ گئے نانئے چنگیز اور تیمور کے دن

ملی ایمان کی منہ مانگی قیمتبڑا ماتم ہوا مسرور کے دن

— نعمان شوق