5 اشعار

سارے خوش فہم پئے وصل جئے جاتے ہیں

Saare khushfehm paye vasl jiye jaate hain

سارے خوش فہم پئے وصل جئے جاتے ہیںاور میسر ہے ہمیں وہ تو مرے جاتے ہیں

اس کے آنسو کہاں رکتے ہیں ہتھیلی سے مریسارے الفاظ خموشی سے بہے جاتے جاتے ہیں

ہو سکے گر تو درختوں کی حفاظت کرناہم پرندوں کے لئے چھاؤں کیے جاتے ہیں

بات کرتے ہوئے کیا سوچنے لگتے ہو تمہم بہت دور بہت دور چلے جاتے ہیں

عشق کرتے ہیں ہمیں اس سے بھلا کیا مطلبکس طرح شعر محبت میں کہے جاتے ہیں

— نعمان شوق