5 اشعار

سب فنا ہوتے ہوئے شہر ہیں نگرانی میں

Sab fana hote hue shahar hain nigrani mein

سب فنا ہوتے ہوئے شہر ہیں نگرانی میںچاند بن کر اتر آؤ مری طغیانی میں

آئے تو ہوں گے بہت خاک اڑانے والےمیں اضافہ ہوں ترے دشت کی ویرانی میں

کیا ہے آئینے سے باہر کوئی آتا ہی نہیںلوگ سب قید ہوئے جاتے ہیں حیرانی میں

جس میں عشق اور ہوس کا کوئی جھگڑا ہی نہیںایک صحرا تو ہے ایسا مری سلطانی میں

سب دل آویز تبسم پہ ہی مر مٹتے ہیںجھانکتا کون ہے تصویر کی ویرانی میں

— نعمان شوق