6 اشعار

سیاہی میں نہا کر سرخ رو ہیں

Siyahi mein naha kar surkh-ru hain

سیاہی میں نہا کر سرخ رو ہیںمزے میں ہیں جو اہل ہاؤ ہو ہیں

نہ دیکھا خواب بھی اک خواب جیساغرض مجبوریوں میں با وضو ہیں

نہیں تفصیل کا قائل نہیں میںیہی اشعار شرح آرزو ہیں

نہیں میں آج اپنے آپ میں بھیوہ آئینے میں کس سے روبرو ہیں

زمیں والو ذرا ہشیار رہناسبھی قابیل محو گفتگو ہیں

یہ میں ہوں اور یہ میری کتابیںبھری دنیا میں دو ہی فالتو ہیں

— نعمان شوق