5 اشعار

اس آگ نے دیا تھا بڑا مرتبہ مجھے

Us aag ne diya tha bada martaba mujhe

اس آگ نے دیا تھا بڑا مرتبہ مجھےفرصت ملے تو یار دوبارہ جلا مجھے

لپٹا کے بولا اتنا نہ آنا کسی کے پاسسمجھا رہا تھا عشق کا اچھا برا مجھے

اک بار ایسے چھوڑ کہ حاصل نہ ہو سکوںآؤں نہ اپنے ہاتھ بھی ایسے گنوا مجھے

جتنا برا سمجھتا تھا اتنا نہیں تھا وواس نے ہی اپنے زہر سے اچھا کیا مجھے

میں اور میرا عشق الگ چیز ہیں میاںتم نے بھی کس ترنگ میں اپنا لیا مجھے

— نعمان شوق