5 اشعار

زرد یادوں سے بھر دیا ہے مجھے

Zard yaadon se bhar diya hai mujhe

زرد یادوں سے بھر دیا ہے مجھےکس نے ویران کر دیا ہے مجھے

ہفت افلاک سیر کی خاطرقید رہنے کو گھر دیا ہے مجھے

چکھ لیا اس نے پیار تھوڑا سااور پھر زہر کر دیا ہے مجھے

اتنا خالی نہیں رکھا اس نےلمس بھی خواب بھر دیا ہے مجھے

کام ہی کیا تھا چاہنے کے سواتم نے بے کار کر دیا ہے مجھے

— نعمان شوق