5 اشعار

وہ خوش لباس بھی خوش دل بھی خوش ادا بھی ہے

Woh khush-libaas bhi khush-dil bhi khush-ada bhi hai

وہ خوش لباس بھی خوش دل بھی خوش ادا بھی ہے

«وہ خوش لباس بھی خوش دل بھی خوش ادا بھی ہے» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « ہوش والوں کو خبر کیا بےخودی کیا چیز ہے ندا فاضلی» میں 2 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

وہ خوش لباس بھی خوش دل بھی خوش ادا بھی ہےمگر وہ ایک ہے کیوں اس سے یہ گلہ بھی ہے

ہمیشہ مندر و مسجد میں وہ نہیں رہتاسنا ہے بچوں میں چھپ کر وہ کھیلتا بھی ہے

نہ جانے ایک میں اس جیسے اور کتنے ہیںوہ جتنا پاس ہے اتنا ہی وہ جدا بھی ہے

وہی امیر جو روزی رساں ہے عالم کافقیر بن کے کبھی بھیک مانگتا بھی ہے

اکیلا ہوتا تو کچھ اور فیصلہ ہوتامری شکست میں شامل مری دعا بھی ہے

— ندا فاضلی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں