6 اشعار

ایک چڑیا

Aik Chirya

ایک چڑیا

«ایک چڑیا» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

جامن کی اک شاخ پہ بیٹھی اک چڑیاہرے ہرے پتوں میں چھپ کر گاتی ہے

ننھے ننھے تیر چلائے جاتی ہےاور پھر اپنے آپ ہی کچھ اکتائی سی

چوں چوں کرتی پر تولے اڑ جاتی ہےدھندلا دھندلا داغ سا بنتی جاتی ہے

میں اپنے آنگن میں کھویا کھویا ساآہستہ آہستہ گھلتا جاتا ہوں

کسی پرندے کے پر سا لہراتا ہوںدور گگن کی اجیالی پیشانی پر

دھندلا دھندلا داغ سا بنتا جاتا ہوں

— ندا فاضلی