11 اشعار

بس یونہی جیتے رہو

Bas Yunhi Jeete Raho

بس یونہی جیتے رہو

«بس یونہی جیتے رہو» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 58 سیکنڈ ہے۔

بس یونہی جیتے رہوکچھ نہ کہو

صبح جب سو کے اٹھوگھر کے افراد کی گنتی کر لو

ٹانگ پر ٹانگ رکھے روز کا اخبار پڑھواس جگہ قحط گرا

جنگ وہاں پر برسیکتنے محفوظ ہو تم شکر کرو

ریڈیو کھول کے فلموں کے نئے گیت سنوگھر سے جب نکلو تو

شام تک کے لیے ہونٹوں میں تبسم سی لودونوں ہاتھوں میں مصافحے بھر لو

منہ میں کچھ کھوکھلے بے معنی سے جملے رکھ لومختلف ہاتھوں میں سکوں کی طرح گھستے رہو

کچھ نہ کہواجلی پوشاک

سماجی عزتاور کیا چاہیئے جینے کے لیے

روز مل جاتی ہے پینے کے لیےبس یونہی جیتے رہو

کچھ نہ کہو

— ندا فاضلی