5 اشعار

بیسن کی سوندھی روٹی پر کھٹی چٹنی جیسی ماں

Besan ki saundhi roti par khatti chatni jaisi maa

بیسن کی سوندھی روٹی پر کھٹی چٹنی جیسی ماں

«بیسن کی سوندھی روٹی پر کھٹی چٹنی جیسی ماں» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

بیسن کی سوندھی روٹی پر کھٹی چٹنی جیسی ماںیاد آتی ہے! چوکا باسن چمٹا پھکنی جیسی ماں

بانس کی کھری کھاٹ کے اوپر ہر آہٹ پر کان دھرےآدھی سوئی آدھی جاگی تھکی دوپہری جیسی ماں

چڑیوں کی چہکار میں گونجے رادھا موہن علی علیمرغے کی آواز سے بجتی گھر کی کنڈی جیسی ماں

بیوی بیٹی بہن پڑوسن تھوڑی تھوڑی سی سب میںدن بھر اک رسی کے اوپر چلتی نٹنی جیسی ماں

بانٹ کے اپنا چہرہ ماتھا آنکھیں جانے کہاں گئیپھٹے پرانے اک البم میں چنچل لڑکی جیسی ماں

— ندا فاضلی