5 اشعار

چوتھا آدمی

Chautha Aadmi

چوتھا آدمی

«چوتھا آدمی» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

بیٹھے بیٹھے یوں ہی قلم لے کرمیں نے کاغذ کے ایک کونے پر

اپنی ماںاپنے باپ کے دو نام

ایک گھیرا بنا کے کاٹ دیےاور

اس گول دائرے کے قریباپنا چھوٹا سا نام ٹانک دیا

میرے اٹھتے ہی، میرے بچے نےپورے کاغذ کو لے کر پھاڑ دیا!

— ندا فاضلی