7 اشعار

مشین

Machine

مشین

«مشین» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

مشین چل رہی ہیںنیلے پیلے لال لوہے کی مشینوں میں

ہزاروں آہنی پرزےمقرر حرکتوں کے دائروں میں

چلتے پھرتے ہیںسحر سے شام تک پر شور آوازیں اگلتے ہیں

بڑا چھوٹا ہر اک پرزہکسا ہے کیل پنچوں سے

ہزاروں گھومتے پرزوں کو اپنے پیٹ میں ڈالےمشینیں سوچتی ہیں

چیختی ہیںجنگ کرتی ہیں

مشینیں چل رہی ہیں

— ندا فاضلی